For a better experience please change your browser to CHROME, FIREFOX, OPERA or Internet Explorer.

آمنہ بی بی کے دلارے

آمنہ بی بی کے دلارے

عبداللہ کی آنکھ کے تارے

دائی حلیمہ کے پالن ہارے

مطلب کی آل

جھولو جھولنا محمدؐ بی بی آمنہ کے لال

حسن ہے دل کش ادا نرالی

وحدت کی آنکھیں متوالی

چاند سی صورت بھولی بھالی

گھونگر والے بال

جھولو جھولنا محمدؐ بی بی آمنہ کے لال

عرش بریں سے جھولایا

حور و ملک نے آ کے جھولایا

جبرئیل امیں نے یہ فرمایا

محبوب ذو الجلال

جھولو جھولنا محمدؐ بی بی آمنہ کے لال

نور کا حق نے بنایا جھولا

نور کو اپنے جھولایا جھولا

نبیوں نے سنجرؔ گایا جھولا

ملک تھے کھلے نہال

جھولو جھولنا محمدؐ بی بی آمنہ کے لال

Top Share With Us
Share With Us